نئی دہلی۔ یکم جون (یوا ین آئی) عوامی شعبہ کی تیل اور گیس تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے غیر سبسڈی والی رسوئی گیس سلنڈروں کی قیمت میں دس روپے پچاس پیسے کا اضافہ کردیا ہے ۔ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ ہوجائیں گی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل اور گیس تقسیم کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے بتایا کہ اس اضافہ سے دہلی میں 14.2کلوگرام کا غیرسبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر 626.50روپے میں ملے گا۔ اس سے قبل اس کی قیمت 616روپے فی سلنڈر تھی۔ گزشتہ برس جنوری میں اس کی قیمت 1241روپے فی سلنڈر تھی۔
آئی او سی ہر مہینے رسوئی گیس کی قیمت کا جائزہ لیتی ہے ۔ اس برس یکم جنوری کے 708.50روپے فی سلنڈر کے مقابلے اس کی قیمت میں 82روپے فی سلنڈر اب بھی کم ہے جبکہ گزشتہ برس اگست کے 920روپے کے مقابلے اس کی قیمت میں 293.50روپے کی کمی آئی ہے ۔
اس اضافہ سے چار بڑے شہروں میں غیرسبسڈی والی رسوئی گیس کی قیمت اس طرح ہے ۔
شہر پرانی قیمت نئی قیمت (روپے ، فی سلنڈر)
دہلی 616 626.50
کولکتہ 649 661.50
ممبئی 627.50 637.50
چنئی 608.50