کانپور(نامہ نگار)پیغمبر اسلام ومحسن انسانیت کا نریندرمودی سے موازانہ کرنے پر میرٹھ کے مسلمانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب مذکورہ خبر کے شائع ہونے کے بعد کانپور کے مسلمانوں نے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے قصوروار کے خلاف وزیراعلیٰ اکھلیش یادوسے سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ سنی جمعیۃ العلماء کے نائب صدر حافظ سیدم
حمد فیصل رضوی نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مسلمانوں کے مذہبی جزبات کو مستحق کرنے کی ایک ناپاک سازش ہے۔تاکہ میڈیاکے ذریعہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں جو بات بات پر مشتعل ہوجاتے ہیںانھوں نے کہا کہ چند روز قبل میرٹھ کے انجینئرنگ کالج کی سالانہ میگزین میں رسول کا موازانہ مودی سے کیا تھا۔اس خبر کے شائع ہونے کے بعد مسلمان مشتعل ہوگئے ۔اورانھوں نے زبردست احتجاج کی۔انجمن فدیان تاج الشریعہ کے صدر نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبراسلام کی شان میں کی گئی گستاخی ناقابل برداشت ہے۔