فرانسیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ رس سے بھرپور پھل تربوز اور خربوزہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ان پھلوں کے رس اور گودے میں قدرتی طور پر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو نا صرف ذہنی تناؤ کو کم کرتے ہیں بلکہ اس کا مکمل طور پر خاتمہ بھی کر دیتے ہیں۔ تربوز اور خربوزے کے استعمال سے ذہنی تناؤ کش ادویات اور ان کے مضر اثرات سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔