گورکھپور(نامہ نگار)کھورابار علاقہ میںگھرکی چھت پر کھیل رہی بچی کو رشتہ میں چچالگنے والے نوجوان نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔معصوم کے بے ہوش ہوجانے کے بعد نوجوان فرار ہوگیا ۔معصوم کو سنگین حالت میں ایک نرسنگ ہوم میںداخل
کرایاگیا۔پولیس نوجوان کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق کھورابار علاقہ کے مہوئی سوگھرپورمیں ایک شخص کی چھ سالہ بیٹی بچوںکے ساتھ اپنے گھر کے چھت پر کھیل رہی تھی۔اسی دوران رشتہ میںچچا لگنے والا ایک نوجوان چھت پر پہنچا وہ بھی بچی کے ساتھ کھیلنے لگا۔کچھ دیر کے بعد بقیہ بچے ٹی وی دیکھنے کیلئے چلے گئے تونوجوان بچی کو بہلا پھسلا کر کنارے لے گیااوراسے اپنی جنسی ہوس کانشانہ بناڈالا۔ بچی کی رونے کی آواز سن کر جب لوگ چھت پر پہنچے تو ملزم نوجوان فرار ہوگیا۔بچی کی سنگین حالت دیکھ کر اسے اسپتال میںداخل کرایا گیا۔واقعہ کی اطلاع پاکر ایس او کھورا باراورسی اوکینٹ موقع پر پہنچے اورمتاثرہ کنبے سے پوچھ تاچھ کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی۔