انوپ پور: مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع میں ایک بینک مینیجر کے ایک ملازم کو نوکری سے برخاستگی کا خوف دکھا کر اس سے رشوت مانگنے اور برخاست ہونے پر رشوت کی رقم کے عوض میں جعلی نوٹ پکڑانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔بجري تھانہ پولیس نے بتایا کہ ایک مقامی بینک ملازم کیشو کیوٹ کو نوکری سے برخاستگی کا خوف دکھا کر بینک منیجر ڈیون پانڈے نے اس سے تین لاکھ روپے کی رشوت مانگی۔ ملازم نے اسے رشوت دے دی، اس کے بعد بھی اسے برخاست کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق برطرفی کے بعد جب ملازم نے رقم واپس مانگی تو ملزم مینیجر نے اسے دو ہزار کے 59 نقلی نوٹ پکڑا دئے ۔ ملازم نے اس بارے میں پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے دفعہ 489 کے تحت جرم درج کر لیا ہے ۔ ملزم اب تک فرار ہے ۔