رامپور(نامہ نگار)ریاست کے وزیرپارلیمانی امور اورشہری ترقیات محمد اعظم خاں آئندہ ۲۷جنوری کو تحصیل سوار کے گائوں رضا نگر میں ڈگری کالج کا افتتاح کریں گے۔اس سلسلے میںآج تقریب سے متعلق بندوبست کا معائنہ کرنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ سی پی ترپاٹھی اورپولیس سپرنٹنڈنٹ سادھناگوسوامی نے سوارتحصیل کے رضا پور گائوں پہنچے۔ ضلع مجسٹریٹ نے نگرپالیکاسوار اورڈی ایف او کو ہدایت دی ہے کہ کھیتوںمیں گرے پڑے درختوںکو ہٹائیں اورسڑک کی دونوں جانب جھاڑیوںکو کٹوانے اوراس کی صفائی کا بندوبست کرائیں اس کے بعدضلع مجسٹریٹ
قریب میں ہی گننا تول مرکزبھی گئے وہاں پارکنگ کے بندوبست کی بھی معلومات حاصل کی اورکہا کہ پارکنگ کی مستقل چارلائینیںہونی چاہئے ۔جس سے تقر یب میںآمدورفت میں پریشانی نہ ہوضلع مجسٹریٹ نے محکمہ آبپاشی کے انجینئر کو ہدایت دی کہ نہروں کی دونوں جانب پڑی مٹی کو ہٹوالیں۔ معائنہ کے وقت انکے ساتھ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سوار، پولیس سرکل افسر،لیکھ پال اوررضانگر گائوںکے گائوں پردھان افسرعلی موجودتھے۔