دبئی:شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے قبضے والے علاقوں میں کئے گئے فضائی حملے میں کم از کم 30شہری ہلاک ہوگئے اور 150زخمی ہوگئے ۔ایک گروپ نے بتایا کہ بدھ کے روز رقہ شہر پر روسی فضائی حملے میں 32افراد کی موت ہوئی ہے ۔برطانیہ میں واقع آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چھ بچوں سمیت کل 25شہریوں کی موت ہوگئی۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب آئی ایس نے سرکاری فوجی کو فوجی نقطہ نظر سے اہم تبکا شہر سے 40کلومیٹر پیچھے دھکیل دیا تھا۔اس نے بتایا کہ حکومت حامی سلامتی دستے اور اتحادی فوج اتوار کو ہوائی اڈے کے سات کلومیٹر اندر تک پہنچ چکے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ رقہ شہر پر 2014سے اسلامک اسٹیٹ کا قبضہ ہے ۔