بغداد:صوبہ انبار کی راجدھانی رمادی کے شمالی علاقے میں آج ہونے والے کار بم دھماکے میں عراقی فوج کے دو سینئر کمانڈروں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع پولس ذرائع اور ایک فوجی ترجمان نے سرکاری ٹی وی پر دی ہے ۔ صوبہ انبار میں حکومت کے حامی فوجی دستے داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ صوبہ انبار میں فوجی آپریشن کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحمان ابو رغیف اور بریگیڈیئر صفین عبدالمجید کی موت ہوگئی۔ اس دھماکے میں ان کے علاوہ تین دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔