فتح پور:رمضان المبارک کے پاک مہینہ میں روزہ داروں کو بجلی ،پانی کے مسائل کاسامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے ملائم یادو یو تھ پریگیڈ کے ریاستی سکریٹری فیضان احمد مون کی قیادت میں سماجوادی کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ پشپا سنگھ سے ملاقات کی اور رمضان ماہ میں بجلی اور پانی کا مناسب بندوبست کرائے جانے کا مطالبہ کیا ۔ملائم سنگھ یادو یوتھ بریگیڈ کے ریاستی سکریٹری مسٹرمون نے ڈی ایم کو روشناش کرایاکہ رمضان ماہ میں ۰۳دن روزے رکھے جاتے ہیں ۔اور مساجد میں تراویح کا دور چلتاہے اس لئے صبح اورشام بجلی اور پانی کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے ۔انہوں نے بجلی اور پانی کا بندوبست کئے جانے کا ڈی ایم سے مطالبہ کیا ہے ۔