کراچی۔کستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر پروفیسر سہیل اختر نے یکم رمضان کو قومی یومِ انسداد تمباکونوشی کے موقع پر کہا ہے کہ ماہِ مبارک میں جہاں دیگر برائیوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، وہیں تمباکونوشی کو بھی مستقلاً چھوڑنے کا عہد کرنا چاہئے، یہ بہترین موقع ہے کہ ڈاکٹرز اپنے مریضوں کو باور کرائیں کہ صبر اور برداشت کے جو مواقع انسان کو اس ماہ مبارک میں میسر ہوتے ہیں، اس سے مستفید ہوتے ہوئے تمباکونوشی کی عادت سے چھٹکارا پانے کا عہد کیا جانا چاہئے ، پروفیسر سہیل اختر نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کو رمضان المبارک میں تمباکونوشی سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا چاہئے کیونکہ رمضان میں ا?پ صبر اور استقامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے دن بھر کھانے پینے سے ہاتھ روکے رکھتے ہیں،اگر انسان اس مضرِ صحت اور تعلیماتِ اسلامی کے منافی عادت سے نجات کا بھی عہد کر لے تو با?سانی اس سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔