رائے پور، 12 دسمبر (یو این آئی) ڈاکٹر رمن سنگھ تیسری مرتبہ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بن گئے۔ ڈاکٹر سنگھ کو آج راجدھانی رائے پور کے پولیس پریڈ میدان میں ہوئی شاندار تقریب میں گورنر شیکھر دت نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔چھتیس گڑھ کی تاریخ میں لگاتار تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بن کر ڈاکٹر سنگھ نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے اکیلے حلف لیا۔سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان منعقد ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی، بی جیپی صدر راج ناتھ سنگھ سابق صدر وینکیانائیڈو ، پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل، راجستھان کی نامزد وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا موجود تھے۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شوراج سنگھ چوہان گوا کے وزیراعلی منوہر پارکر ، شوسینا کے سربراہ اودھ ٹھاکرے ، چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اجیت جوگی ، مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی ، مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر نریندر سنگھ تومر سہارا گروپ کے مالک سبروتو رائے کے علاوہ بی جے پی کے کئی فوجی لیڈر موجود تھے۔