لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ لکھنؤ مشرقی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر رمیش شریواستو نے بدھ کو حلقہ کے کئی علاقوں میں عوامی رابطہ اور روڈ شو کرکے ووٹ دین کی اپیل کی۔ انتخابی تشہیر کے دوران پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجے سنگھ، رکن اسمبلی ڈاکٹرریتا بہوگنا جوشی، آرادھنا مشرا، سابق رکن اسمبلی شیام کشور شکلا، ونود چودھری، سابق ایم ایل
سی ہریش باجپئی سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ ڈاکٹر شریواستو کا روڈ شو ۵۴ لکشمن پوری سے شروع ہوکر وشواس کھنڈ، مٹھائی چوراہا، پی این بی، گومتی نگر ریلوے اسٹیش، ٹرینکا، نیلکنڈ، منوج پانڈے چوراہا، پترکار پورم، ورام کھنڈ-۲، ورام کھنڈ -۵، ہسڑیا چوراہا، ونیت کھنڈ پیپر مل کالونی نشاط گنج ہوتے ہوئے نرائن نگر برہم پوری میں ختم ہوا۔ روڈ شو میں یوا کانگریس ، مہیلا کانگریس، سیوا دل، راشٹریہ چھاتر سنگٹھن کے عہدیداران اور کارکنوں سمیت مقامی لوگ شامل ہوئے۔ پارٹی رہنماؤ ں نے کہا کہ سماج میں فرقہ پرستی پھیلاکر بی جے پی عام آدمی کی توجہ مہنگائی کی طرف سے ہٹانا چاہتی ہے۔ ڈاکٹر شریواستو نے رائے دہندگان سے فرقہ پرست طاقتوں کا منھ توڑ جواب دینے کی اپیل کی۔ اس دوران وریندر مدان ، پرمود سنگھ، عابد حسین، معروف خان، فضل مسعود وغیرہ عہدیداران موجود تھے۔