ممبئی ۔ بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور سلور اسکرین پر بولڈ گرل پرنیتی چوپڑا کے ساتھ رومانس کرسکتے ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس کا نام مسٹر اینڈ مسز ٹپوری رکھا گیا ہے بتایاجاتاہے کہ کرن جوہر ابھی اس فلم کی اسکرپٹ میں مصروف ہیں۔ کرن جوہر نے اس فلم کیلئے رنبیر کپور کاانتخاب کیا ہے۔اس سے قبل کرن جوہر رنبیر کو لیکر یہ جوانی ہے دیوانی جیسی سپر ہٹ فلم بنا چکے ہیں۔مسٹر اینڈ مسز ٹپوری کیلئے کرن جوہر پرنیتی چوپڑا کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ حالانکہ اس بات کی ابھی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔