ممبئی ۔ 18 مارچ (یو این این) بالی وڈ اداکار رنبیرکپور اوراداکارہ کترینہ کیف نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھیاں پہنا د
یں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ نئی دہلی میں رنبیرکپور کی بہن ردیھما کے گھر پر ہوا جس میں میڈیا کو دعوت نہیں دی گئی تھی ۔ اس موقع پر رنبیر کے گھر کے چند افردا موجود تھے۔ یاد رہے کہ رنبیر اور کترینہ میں دوستی کو دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں ممبئی میں ایک پرتعیش فلیٹ میں اکٹھے رہتے ہیں۔ مذکورہ فلیٹ رنبیر نے کترینہ کیلئے خریدا تھا۔