نئی دہلی: بالی ووڈ کی نئی خوبصورت آن اسکرین جوڑی رنبیر کپور، دپیکا کی فلم ‘تماشا’ کی شوٹنگ کو مشکلات کا سامنا۔ فلم ‘تماشا فلم کے پروڈیوسر ساجد نڈیاوالا کو فلم کے کچھ سین کی شوٹنگ اور ان کو فلمائے جانے کا طریقہ پسند نہیں آ یا جس کی وجہ سے انہوں نے کچھ سینز کو دوبارہ شوٹ کرنا چاہتے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ فرانس میں کی گئی،اور فلم بجٹ کو دیکھتے ہوئے اور وقت کی کمی کے باعث ان سینز کو فرانس کی بجاے اب انڈیا میں ہی شوٹ کیا جائے گا۔ امتیاز علی کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کریں گے۔
رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون تیسری فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس سے قبل دونوں اداکاروں کی فلم ‘بچنا اے حسینوں’ اور ‘یہ جوانی ہے دیوانی’ نے باکس آفس پر کمال دکھایا تھا۔ فلم کا پہلا ٹریلر ستمبر کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا