ممبئی (ایجنسی)بالی ووڈ کے رنبیر کپور اور کٹرینہ کیف کرسمس کے ہی وقت سے ساتھ میں غیرممالک گھومنے گئے تھے ۔ کہا جا رہا ہے کہ کٹرینہ اور رنبیر دونوں نے اپنا نیوایئر نیویارک میں ہی منایا ۔ لیکن اچانک دونوں کے ساتھ گھومتے خبر آئی کہ میڈم کٹرینہ بیمار پڑ گئی ہیں ، شاید انہیں سردی لگ گئی ہے جس کی وجہ سے رنبیر کپور ،کٹرینہ کو لے کر براہ راست لندن ان کے گھر پہنچے اور کٹرینہ کو رکنے کے لئے کہا اور خود اکیلے اپنے وطن واپس لوٹ آئے ۔ ویسے توکٹرینہ اور رنبیر اپنے رشتے کو دوستی کے علاوہ اور کوئی نام نہیں دیتے ہیں لیکن آپ ہی بتائیے کہ کیا کوئی دوست دنیا سے دور اکیلے میں اس طرح سے نیو ایئر منا تاہے، آخر دونوں کی حرکتیں ہی تو لوگوں کو منہ کھولنے کا موقع دیتی ہیں ۔ ویسے گزشتہ دنوں یہ بھی خبر آئی تھی کہ رنبیر نے کٹرینہ کو شادی کے لئے پرپوز کیا تھا لیکن کٹرینہ نے خاندانی ذمہ داریوں کا حوالہ دے کر رنبیر کو شادی کے لئے منع کر دیا تھا ۔ فی الحال رنبیر – کٹرینہ کو لے کر بالی ووڈ میں روز باتیں ہوتی رہتی ہیں ، اب کٹرینہ کی بیماری کو ہی لے لیجئے ۔ لوگوں نے فیس بک اور ٹوئٹر پر مذاقیہ انداز میں پوچھا ہے کہ آخر نئے سال کی پارٹی میں رنبیر نے کٹرینہ کے ساتھ کیا کر دیا جس کی وجہ سے میڈم کی طبیعت خراب گئی ۔