ممبئی ۔نوجوان نسل کے پسندےدہ فنکار سمجھے جانے والے ادکار رنبےر کپور نے لگاتار تےن فلاپ فلمےں دے کر ہےٹرک بنالی۔ ان کی اےک کے بعد اےک رےلےز ہونے والی فلاپ فلموں مےں ”بے شرم“ رائے“ اور اب ”بامبے وےلوےٹ“ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پراجکٹس کے غلط انتخاب اور سمجھوتوں کی وجہ ان کی یہ فلمےں ناکامی کا سبب بن گئی۔ یہ تےن فلمےں بھی رنبےر نے اسکرپٹس سے زیادہ ہداےتکاروں سے اپنے دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر کئے تھے ۔
انوراگ کےشپ کی ہداےت مےں تقرےباً ۱۲۰ کروڑ کی لاگت سے فاکس اسٹار پروڈکشن کمپنی کی جانب سے بنائی گئی۔ رنبےر انوشکا شرما کرن جوہر اسٹار فلم بامبے وےلوےٹ کو ۲۶۰۰ اسکرےنس پر رےلےز کیا گیا تھا اور اس فلم کی تشہےر پر پانی کی طرح روپیہ بھی بہایا گیا تھا اس کے باوجود فلم
کی رےلےز پر صرف ۱۵فےصد کلکشن پائے گئے۔ یہی نہیں ورلڈ وائڈ پرےمئر کے طور پر گوالیار مےں رکھے گئے رات ۳۰:۹بجے کے پرےمئر شو کو اس وقت منسوخ کرنا پڑا جب شائقےن نے تھےٹرس کا رخ ہی نہیں کیا۔ بہرحال بامبے وےلوےٹ کو اس سال کی سب سے بڑی فلاپ فلم قرار دیا جارہا ہے۔