بلیا: اترپردیش میں بلیا شہر کو توالی علاقہ میں کچھ لوگوں نے رنجش کی وجہ سے ایک نوجوان کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی علاقہ میں گڈوال پل کے نیچے کل رات پرنداپور کے رہنے والے غفران (35) کو رنجشن کی وجہ سے تین افراد نے گولی ماردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ واردات کے بعد قاتل فرار ہوگئے ۔ اس معاملے میں غفران کے کنبہ والوں نے یعقوب ، ضیا اللہ اور عمران کو نامزد کیا ہے ۔ پولیس قاتلوں کو تلاش کررہی ہے ۔