بلیا:اترپردیش میں ضلع بلیا کے سکھ پورہ علاقے میں رنجش کے سبب کل رات ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سکھ پورا گاؤں میں جٹی بابا استھان پر ‘چیتا’ کا پروگرام چل رہا تھا۔ اس دوران رات گئے دھیرج سنگھ عرف منمن نے اکھلیش سنگھ (35) کے سر میں پیچھے سے گولی مار دی گئی، جس سے وہ خون میں لت پت ہوکر گر پڑا۔ اکھلیش کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے مقتول کے باپ کی تحریر پر منمن کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے ۔ قتل کی وجہ پرانی رنجش بتائی گئی ہے ۔