شاملی : اتر پردیش میں شاملی ضلع کے جھجھانا علاقے میں آج علی الصبحنیلی بتی لگی گاڑی میں آئے پانچ حملہ آوروں نے ایک کسان کی گھر میں گھس کراسے قتل کر دیا۔ایڈیشنل پولیس
افسر ونود کمار مشرا نے بتایا کی جھجھانا علاقے کے کھیڈی خوشنام کے رہنے والے کسان 48 سالہ کھیم سنگھ چوہان کو آج صبح پانچ حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر گولی مار دی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کی معاملہ خاندانی رنجش کا ہے جس کی گہرائی سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔160160160160اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کی آج صبح قریب چار بجے نیلی بتی لگی گاڑی میں سوار پانچ حملہ آور آئے ۔ انہوں نے خود کو پولیس بتا کر مکان کا دروازہ کھلوایا ۔ جیسے ہی کھیم سنگھ نے دروازہ کھولا تبھی حملہ آوروں نے اسے گولی مار دی جس سے اس کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔مسٹر مشرا نے بتایا کہ قتل کا الزام چچازاد بھائیوں پر لگاتے ہوئے بتایا کی 2008 میں مہلوککھیم سنگھ کے چھوٹے بھائی ایشور سنگھ کا قتل کر دیا گیا تھا جس میں کھیم سنگھ گواہ تھا۔ایشور سنگھ کے قتل کے ملزم بھی کزن ہی ہیں جنہیں پولیس آج تک پکڑ نہیں پائی ہے ۔ پولیس نے چھان بین شروع کر دی۔