جمشید پور۔ہندوستانی ٹیم کے تیزگیندباز ورون آرون آئندہ رنجی ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جھارکھنڈ کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔جھارکھنڈ ریاست کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجیش ورما نے آج یہاں 2015-16 سیشن کیلئے ریاست کی 15 رکنی رنجی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آف اسپنر ونائک وکرم ٹیم میں نیا چہرہ ہوں گے۔جھارکھنڈ اپنی مہم کا آغاز دہلی میں فوج کے خلاف ایک سے چار اکتوبر تک ہونے والے میچ کے ساتھ کرے گا۔سابق رنجی کھلاڑی راجیو کمار اور ستیش سنگھ ٹیم کے کوچ ہوں گے جبکہ امت کمار دوبے فیزیو ہوں گے۔