ممبئی۔ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل سات کے پلے آف میںناممکن داخلہ دلانے والے میچ میں شاندار اننگز کھیل چکے کوری اینڈرسن کی بھوک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ ناک آئوٹ مرحلے میں گزشتہ چمپئن کے لئے بڑی اور بہتر چیزیں انتظار کر رہی ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے اس بلے باز نے 44 گیند میں 95 رن کی اننگ کھیل کر ممبئی انڈینس کو پلے آف میں جگہ دلائی ۔راجستھان رائلز کے خلاف ممبئی نے 190 رن کا ہدف محض 14۔ 4 اوور میں حاصل کر کوالیفائی کیا ۔اینڈر
سن نے کہامیں ابھی تک مکمل طور پر اپنیکی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ بڑی اور بہتر چیزوں کا آغازکروںگا۔انہوں نے کہاجب ہم ٹورنامنٹ میں تھوڑے پیچھے تھے ، تب بھی شائقین کی طرف سے ہماری حمایت کرنا شاندار احساس ہے ۔امید ہے کہ ہم انہیں لطف اٹھانے کا اور موقع دیں گے ۔اس جیت کے بعد ممبئی انڈینس کی ٹیم ایلمنیٹر میں دو بار کی فاتح چنئی سپرکنگز سے بھڑیگی جو کل یہاں کھیلا جائے گا ۔اینڈرسن نے آئی پی ایل کی سرکاری ویب سائٹ سے کہا یہ ہمارے لئے بالکل کامل ہوگا ۔ہم گھریلو ناظرین کے سامنے کھیلیں گے ۔ اینڈرسن نے کہا اگر اگلے کچھ میچوں میں اسی فاتح سلسلے کو جاری رکھتاہوں تو ہمارے پاس ٹورنامنٹ جیتنے کا اچھا موقع ہو گا ۔اس 23 سالہ کا کہنا ہے کہ راجستھان رائلز کے خلاف مشکل ہدف کے باوجود ڈریسنگ روم میں تمام پرسکونتھے ۔انہوں نے کہا ہمیں بڑے ہدف کا تعاقب کرنا تھا اور ڈریسنگ روم میں ماحول مثبت تھا ۔ہم جانتے تھے کہ یہ مشکل ہوگا ، لیکن ہم یہ بھی جانتے تھے کہ اگر ہم سو فیصد کارکردگی کریں تو ہم جیت سکتے ہیں ۔ اور ایسا ہی ہوا ۔