ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم ”بے فکرے ”کے لئے ڈانس سیکھ رہے ہیں۔
رنویر سنگھ آدتیہ چوپڑا کی ہدایت میں بننے والی فلم بے فکرے میں کام کرنے والے ہیں۔
اس فلم کے لئے رنویر کافی محنت کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کے لئے ہپ ہاپ اور ٹینگو جیسے ڈانس سیکھ رہے ہیں جس سے کہ فلم میں کچھ مختلف دیکھنے کوملے گا۔
رنویر کا کہنا ہے کہ بے فکرے میں وہ شائقین کو اپنا ڈانس دکھانا چاہتے ہیں۔رنویر سنگھ کئی گھنٹوں تک ڈانس کی پریکٹس کر رہے ہیں۔
فلم بے فکرے ایک ہلکی پھلکی رومانوی فلم ہے ۔رنویر کا کہنا ہے کہ کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ ہلکے پھلکے رومانوی سینس کے لئے اتنی محنت درکار ہوگی۔اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار میں اداکارہ وانی کپور بھی ہیں۔