ممبئی: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے سپر سٹار رنویر سنگھ نے سنجے لیلیٰ بنسالی کی فلم کیلئے اپنے معاوضے میں نصف کمی کر دی۔ رنویر سنگھ جو سنجے لیلیٰ بنسالی کو اپنا بانی سمجھتے ہیں، کی فلم ”بجیرائو مستانی” میں کام کریں گے۔ اس فلم کیلئے رنویر نے اپنے معاوضے میں نصف کمی کرتے ہوئے فلمساز کو کہا ہے کہ وہ اس فلم کے منافع میں سے اس کا حصہ رکھیں گے اور فلمساز رنویر کے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔