ممبئی۔(ایجنسی) لگتا ہے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کے بعد اداکارہ دیپکا پاڈوکون رشتوں کو لے کر ذرا محتاط ہو گئی ہیں۔ اب وہ سوچ سمجھ کر اپنے دل کا فیصلہ کرنا چاہتی ہیں اور یہ بات انہوں نے کئی پروگراموں میں واضح بھی کر دی ہے۔ دیپکا نے کہا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ تعلقات کو لے کر وہ جلدی میں نہیں ہیں۔دیپکا اپنی آنے والی فلم کوچادائیاں کی میوزک ریلیز کے پروگرام میں بول رہی تھیں۔ ان سے رنویر کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی کو لے کر سوالات کئے گئے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ایک بار دل ٹوٹ چکا ہے ، اب وہ کسی بھی رشتے میں جلدبازی نہیں کریں گی۔ خاص طور پردل کے رشتے اتنی آسانی سے نہیں جڑتے۔ انہوں نے صاف کہا کہ وہ دوبارہ اپنا دل نہیں توڑوانا چاہتی ہیں ، اس لئے کسی بھی شخص کو زندگی کا حصہ بنانے سے پہلے وہ اسے بہت اچھی طرح سے پرکھنا چاہیں گی۔اس سے پہلے دیپکا نے کرن کے شو کافی ود کرن میں بھی کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور سے سچا پیار کرتی تھیں ، لیکن اب دونوں الگ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد کسی بھی رشتے سے جوڑنے سے پہلے وہ سوچیں گی۔وہیں دوسری جانب بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپکا پاڈوکون ایک بارپھر سے سلوراسکرین پر معروف اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی کا کرداراداکرتی نظرآئیں گی۔ بالی ووڈ کے مشہو رہدایت کار سجیت سرکارپی کو نام کی ایک فلم بنانے جارہے ہیں اس فلم کیلئے امیتابھ بچن، عرفان خان کا انتخاب کیا گیا ہے پہلے اس فلم میں امیتابھ بچن کی بیٹی کے کردار کیلئے پرینیتی چوپڑا کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن تاریخوںکی وجہ سے انھوںنے اب فلم میں کام کرنے سے انکار کردیاہے۔ اس بات کا ذکرہے کہ دیپکا پاڈوکون اب امیتابھ کی بیٹی کاکردارپی کو میں اداکرتی نظرآئیںگی۔ بتایاجاتا ہیکہ باپ اوربیٹی کے درمیان رشتے پر مبنی فلم ہوگی۔ اس فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع ہوسکتی ہے واضح رہیکہ اس سے قبل پرکاش جھا کی فلم آرکشن میںبھی دیپیکا نے امیتابھ کی بیٹی کا کرداراداکیاتھا۔