کانپور(نامہ نگار)۔ سردار پٹیل کی یوم پیدائش ۳۱؍اکتوبر کورن فار یونیٹی پروگرام میںبی جے پی کے ذریعہ کانگریس ، سماج وادی پارٹی ،بی ایس پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور سماج کے تمام طبقوںکو متحد کیاجائے گا۔ پروگرام میں شرکت کیلئے کرکٹ کھلاڑیوں، ڈاکٹروں آئی آئی ٹی پروفیسروں ، طلباء اور غیر سرکاری تنظیموںکے نمائندوں کے علاوہ قاضی شہر کو مدعو کیا جائے گا۔ قومی اتحاد کے لئے منعقد دوڑ شہر کے مختلف علاقوںسے گذرے گی۔ بی جے پی کے ذریعہ پروگرام منعقد کرائے جانے کے باوجود پروگرام میں بی جے پی کانہ تو کوئی پرچم ہوگا اور نہ ہی بینر۔بی جے پی کے ضلع صدر سریندرمیتھانی نے کہا کہ سردار پٹیل کی یوم پیدائش ۳۱؍اکتوبر کوجوش خروش سے منایاجائے گا۔ کانپور کے سابق رکن پارلیمنٹ وسابق مرکزی وزیر شری پرکاش جیسوال سمیت کانگریس کے ارکان اسمبلی کو بھی مدعوکیاجارہا ہے ۔ اسی طرح سماج وادی پارٹی کے شہر ارکان اسمبلی وبی ایس پی کے رہمنائوںکو بھی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں۔ْبی جے پی ذرائع کے مطابق رن فار یونٹی کی کمان سابق کرکٹر گوپال شرما اور سابق رنجی کپتان راہل سپرو کوسپر دکی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ آئی آئی ٹی ، میڈیکل کالج اور مختلف تعلیمی اداروںکے پروفیسروںاور طلباء کوبھی مدعو کیاگیا ہے ۔ اس موقع پر شہر کی سماجی تنظیموں ،غیر سرکاری تنظیموںسمیت سماج کے تمام طبقوںکو وابستہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مسٹر میتھانی نے بتایا کہ کیونکہ رن فار یونٹی پروگرام ملک کے اتحادکے لئے منعقد کیا جارہا ہے اس لئے تمام مذاہب کے رہنمائوںکو بھی پروگرام میںشامل ہونے کیلئے دعوت نامے ارسال کئے جارہے ہیں۔اس میں شہر قاضی کانام بھی شامل ہے ۔ انھوںنے کہا کہ رن فار یونٹی پروگرام قومی اتحاد کیلئے منعقد کیاجارہا ہے اس لئے اس پروگرام میں بی جے پی کا نہ تو کوئی پرچم ہوگا اور نہ ہی بینر۔انھوںنے کہا کہ دوڑ کانپور شہر میں صبح سات بجے سے ۹بجے منعقد کی جائیگی۔خصوصی پروگرام برجیندر سروپ پارک میں منعقد ہوگا۔ ا س کے لئے پارٹی کے ذریعہ بڑے پیمانے پرتیاریاں کی جارہی ہیں۔