نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ سے متعلق آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے سال 14۔ 2013 ) کے لئے جمع شدہ رقم پر سود کی شرح25ء0 فیصد بڑھاکر اسے 75ء8 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر محنت آسکر فرنانڈیز نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرسٹ 14۔2013 میں پی ایف جمع کرنے والوں کو ان کی جمع شدہ رقم پر 75ء8 فیصد سود دے گا۔ ٹرسٹ کے اس فیصلے سے 5 کروڑ سے زائد پی ایف جمع کرنے والے کو فائدہ ہوگا۔خیال رہے کہ سال 14۔2013 میں سود کی شرح 50ء8 فیصد اور 12۔ 2011 میں 25ء8 فیصد تھی ۔