لکھنؤ۔ انٹگرل یونیورسٹی میں جاری دوروزہ روبوٹکس ورکشاپ -۲۰۱۳ جمعہ کو اختتام پذیر ہو گیا۔ ورکشاپ میں مختلف شعبوں کے طلباء نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ طلباء نے یہاں کمپیوٹر سے کنٹرول کرنے والے روبوٹ بنانے کے اثرا و رموز سے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر ہوئے مقابلہ میں ایک ٹیم کو آئی آئی ٹیم روبوٹک کے آئندہ مقابلہ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ورکشاپ پروفیسر اے اے ذلی ، ڈین شعبہ انجینئرنگ کی سرپرستی ، انجینئر محمد انس اور انجینئر ایس باجپئی کی نگرانی میںمنعقد ہوا۔