نیو یارک: امریکا میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً تیس بادام کھانے سے ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے کی خواہش بھی پوری ہو جاتی ہے اور وزن بھی نہیں بڑھتا۔ ماہرین کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد بلا جھجک بادام کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ بھوک کی اشتہا کم کرنے کے ساتھ ساتھ وٹامن ای کی مقدار میں اضافہ بھی کرتا ہے جس سے وزن میں بالکل بھی اضافہ نہیں ہوتا۔
–