لندن…ماہرین کہتے ہیں کہ دل کے دورے سے بچنا ہے تو روزانہ 2 ہزار قدم اٹھائیں اور دل کے دورے کو دور بھگائیں۔
برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق دل کے امراض اور ذیابیطس میں مبتلا افراد روزانہ 2 ہزار قدم چلنے کی عادت اپنا لیں تو دل کے دورے کے امکان اور دیگر بیماریوں کو دور بھگایا جاسکتا ہے۔تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2 ہزار قدم چلنا،20 منٹ کی ورزش کے برابر ہے، جب کہ روزانہ 4 ہزار قدم چلنے سے دل کے دورے کا خطرہ 16 سے 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔