روس سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو اور تہران نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت روس، ایران کو زمیں سے فضا میں مار کرنے والے S-300 میزائل فراہم کرے گا۔
دبئی ائر شو کے موقع پر دفاعی سامان بنانے والی روسی کمپنی ‘روسٹک’ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سرگئی کیم زوف نے ایک روسی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اس معاہدے کی تصدیق کی ہے۔