پناجی، 27 نومبر:53 سالہ روسی سیلانی کل شام جنوبی گوا کے بیتول میں سمندر میں نہاتے وقت دوب گیا۔گائشرو ولیری اپنے کنبے کے ساتھ پیراکی کررہا تھا کہ اچانک گھر والوں نے دیکھا کہ وہ پانی کے اندر بل جل نہیں رہے ہیں اور مدد کیلئے چلارہیں ہیں ۔سمندری محافظ ٹیوب لیکر وہاں دوڑے اور اسے کنارے پر لائے۔اسے فوراً ہی قریبی اسپتال پہنچایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔گوا پولیس نے پنچ نامہ کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مڈگاؤں کے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے۔