رشین فیڈریشن کونسل یا سینٹ نے شام میں روسی فوجوں کی تعیناتی سے متعلق صدر بشار اسد کی درخواست کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق رشین فیڈریشن نے بدھ کے روز شام کے صدر بشار اسد کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے روسی فوجوں کی تعیناتی کی درخواست پر راشماری کرائی جسے ارکان نے ا تفاق رائے سے منظور کرلیا۔
روسی سینیٹ نے ایک بل کے ذریعے صدر ولادی میر پوتین کو شام میں روسی فوج بھیجنے کا اختیار دے دیا ہے۔
روسی ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف سرگئی ایوانوف نے بتایا کہ شام کے صدر بشار اسد نے روس صدر ولادی میر پوتن سے فوجی کمک کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
سرگئی ایوانوف نے شام فوجیں بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال روسی فضائیہ کو شام بھیجا جارہا ہے اور زمینی فوج بھیجنے کا کوئی پروگرام فوری طور پر نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روس نے حالیہ ہفتوں کے دوران دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کے لیے اسلحہ جاتی کمک میں اضافہ کردیا ہے۔