ماسکو: روس کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے شام میں واقع ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر 81 فضائی حملے کئے ۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے آج جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس دوران شام کے حلب، دمشق، دیر از زور، عدلیب، اللاذقیۃ،الرقہ ، حماۃاور حمص شہر میں فضائی حملے کئے گئے ۔بیان میں بتایا گیا کہ حملے میں آئی ایس کے 263 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔