ماسکو ۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں غذائی اشیا ئکی بین الاقوامی نمائش ورلڈ فوڈ۲۰۱۵کے موقع پرروس کی کمیٹی برائے معیار ”حلال ”کے سربراہ نے پاکستان میں گوشت تیار کرنیوالی سب سے بڑی صنعت ”فوجی میٹ لمیٹیڈ”کے سربراہ راجہ ریحان منور سے ملاقات کی۔دو نوں تنظیموں نے پاکستان سے حلال گوشت کی درآمد کی مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کیے۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ طے ہوا کہ کمیٹی روس اور مشرق وسطی کے کئی ممالک کیلئے برآمد کرنے کی غرض سے پاکستان میں تیار ہونے والے ”حلال”گوشت کی تیاری کی نگرانی کرے گی۔یاد رہے حلال اشیا ءکی برآمد کے فقدان کے ایک طویل عرصے کے بعد ستمبر میں حلال صنعت سے متعلق پہلا سرکاری شعبہ تشکیل دیا گیا جو دیگر ممالک کو برآمد کیے جانے والے حلال گوشت کی نگرانی کرے گا۔