بیروت: روس نے بحر کیسپئن میں اپنے جنگی جہازوں کے ذریعہ شام میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے اڈوں پر راکٹ سے کئی حملے کئے ہیں۔روسی وزیر دفاع سرگرئی شوئگوف نے کہا ہے کہ چار جنگی جہازوں سے 11 اڈوں پر 26 میزائلیں داغی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحر کیسپئن سے طویل دوری کی میزائل کا استعمال کیا گیا۔ ہدف تقریباً 1500 کلومیٹر دور تھا۔ مغربی دنیا کا کہنا ہے کہ روس شامی صدر اسد کے اعتدال پسند مخالفین کو بھی نشانہ بنا رہا ہے حالانکہ روس اس بات کی تردید کر رہا ہے کہ وہ ایسے اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے جن کا آئی ایس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔اپوزیشن گروپوں کا کہنا تھا کہ روس اور شام نے مشترکہ طور سے مغربی شام کے حمااور ادلیب صوبہ پر بھی حملہ کیا۔