ماسکو:چین اور روس بحری تعاون دونوں ملکوں کے تعلقات کا اہم حصہ ہے اور وہ خطے میں امن کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا، چین کی وزارت دفاع کے ذرائع نے روسی خبررساں ادارے کوانٹرویو کے دوران روس کی نئی بحری حکمت عملی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا۔نئے بحری پروگرام کے مطابق بحیرہ روم میں روسی بحریہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا اور آرکٹک میں روسی کردار مضبوط کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چین کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔“چین روس بحری تعاون دو طرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے ۔ چین اور روس کامیاب بحری مشقیں کرتے ہیں، تجارتی جہازوں کی ہمراہی کرتے ہیں اور ماہرین کا تبادلہ کرتے ہیں۔، چین کی وزارت دفاع نے کہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین روس بحری تعاون خطے اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کے استحکام کے لئے مفید ہے ۔