لکھنو؛مولانا سید رضا حسین رضوی نے چھٹی محرم کی مجلس کو خطاب کرتے ہوے کہا کہ کربلا مستقل ایک مشن کا نام ہے جو امام زمانہ ( ع) کے ظہور کے وقت تک جاری رہے گا آپ نے یہ بھی
مجلس میں ارشاد فرمایا کے لوگوں کو اچھے کاموں کی طرف دعوت دینا اور برائیوں سے تمام انسانو ں کو منع کرنا بھی
امام حسین ؑ کا اہم مقصد تھا آج پوری دنیا میں جہا ں،جہاں ظلم کا بازار گرم ہےوہاں یزیدی کردار موجود ہے۔اور
جہا ں۔جہا ں امن و چین ہیں وہاں امام حسین ؑ کا مشن زندہ ہے ہمیں عزاداری کا مقصدسمجھنا ہوگا،عزاداری کا مقصدآزادی شرافت کرامت عزت نفس اور اطاعت خالق اور مخلوق سے محبت مظلوم سے ہمدردی کا نام ہے۔
یاد رہے کے عشرہ مجالس ہر روز ٹھیک ۹بجے شب روضہ سرکار حسےنی میں منعقد ہو رہی ہیں ۔