ممبئی (وارتا) بالی ووڈ میں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کئے جاتے ہیں جنہوںنے اپنی رومانی شبیہ کے ذریعے ناظرین کے درمیان اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔ پچیس فروری ۱۹۸۱ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ۔ شاہد کپور کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ شاہد کپور کے والد پنکج کپور مشہور اداکار ہیں ،شاہد کپور نے اپنے کیرئیر کی شروعات اشتہاری فلموں سے کی۔ بطور اداکار شاہد کپور نے اپنے کیرئیر کی شروعات ۲۰۰۳ء میں آئی فلم عشق وشق سے کی۔ فلم کو اوسط کامیابی ملی ۔ اس فلم کیلئے شاہد کپور فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے۔ عشق وشق کے بعد شاہد کپور نے فدا ، دل مانگے مور ، دیوانے ہوئے پاگل ، وہ لائف ہو تو ایسی ، شیکھر ، چھتیس چائنہ ٹائون ،چپ چپ کے جیسی فلموں میں کام کیا ۔ لیکن سبھی فلمیں ناکام ہوگئیں۔ ۲۰۰۶ء میں شاہد کپور کو سورج بڑجاتیہ کی فلم ویواہ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں شاہد کپور نے سنجیدہ اداکاری کے ذریعے ناظرین کا دل جیت لیا۔ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی شاہد فلم انڈسٹری میں اپنی گمشدہ شناخت پھر سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ۲۰۰۷ء میں آئی فلم جب وی میٹ شاہد کپور کے کیرئیر کی قابل ذکر فلموںمیں شمار کی جاتی ہے۔ امتیاز علی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا جب وی میٹ سپر ہٹ ثابت ہوئی اس فلم کیلئے شاہد کپور بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کئے گئے۔ ۲۰۰۹ء میں آئی فلم کمینے شاہد کپور کے کیرئیر کیلئے ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی اس فلم میں شاہد کپور نے ڈبل رول ادا کرکے ناظرین کو حیران کردیا۔ اس فلم میں پرینکا چوپڑا کے ساتھ شاہد کپور کی جوڑی ناظرین کے درمیان کافی پسند کی گئی۔ اس فلم میں اپنی بہترین اداکاری کیلئے شاہد کپور بہترین اداکار کیلئے فلم فیئر انعام کیلئے نامزد کئے گئے۔ ۲۰۱۰ء سے ۲۰۱۲ء کا کیرئیر شاہد کپور کیلئے خراب ثابت ہوا ۔ اس دوران شاہد کپور نے دل بولے ہڑپا ، چانس پہ ڈانس ، پاٹ شالہ ، بدمعاش کمپنی ، ملیں گے ملیں گے ،موسم ،اور تیری میری کہانی جیسی فلموں میں کام کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم کامیاب نہیں رہی حالانکہ موسم میں شاہد کپور کی اداکاری کو ناظرین نے ضرور پسند کیا ۔۲۰۱۳ء میں شاہد کپور کی پھٹاپوسٹر نکلا ہیرو اور آر راج کمار ریلیز ہوئی ۔ پربھو دیوا کی ہدایت میں بنی فلم آر راج کمار کو اوسط کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ اس فلم میں شاہد کپور نے اپنے زبردست ایکشن کے ذریعے ناظرین کا دل جیت لیا۔ شاہد کپور ان دنوں وشال بھردواج کی ہداے مت میں بن رہی فلم حیدر میں کام کررہے