روم…روم کے میوزیم میں د نیا کے قیمتی ترین جوا ہرا ت و نوا درات کی نما ئش کا آ غا ز ہو گیا ۔ یہ نو ادارت رومن کلیسا کی ملکیت ہیں جن کی ما لیت بر طانوی شا ہی خاندان کے زیورات سے بھی زیا دہ بتا ئی جا تی ہے ۔اس نما ئش میں بیش قیمت ہیرے جو اہرات سے سجے تاج اور زیورات شامل ہیں جنہیں مختلف مما لک کی جانب سے کلیسا San Gennaro کو تحفے میں دیے گئے تھے ۔ پہلی بار منظر عام پر آنے والے ان قیمتی جواہرات اور نو ادرات کوعمو ما ً عوام کی نگا ہوں سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے جنہیں نما ئش کے لیے مسلح گارڈز کی حفا ظت میں کلیسا سے میوزیم منتقل کیا گیا ۔ نما ئش میں3 ہزار سے زائد ہیروں اور ایک سو چو نسٹھ لعل سے مزین پو پس کا مخصو ص تا ج عوام کی توجہ کاخا ص مرکز ہے ۔