لکھنؤ(نامہ نگار)حضرت گنج چوراہے کے نزدیک واقع روورس ریسٹورینٹ میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی۔جس سے اسٹور روم میں ہزاروں روپئے کی خوردنی اشیاء اور برتن جل کر راکھ ہو گئے۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی د وگاڑیوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
حضرت گنج چوراہے کے نزدیک روور س ریسٹورینٹ میں آج صبح تقریباً ۸بجے باورچی خانہ کے چمنی میں آگ لگ گئی، آگ اس وقت لگی جب ریسٹورینٹ بند تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے چمنی میں لگی آگ پہلی منزل پر واقع اسٹور روم تک پہنچ گئی۔ اسی درمیان ریسٹورینٹ میں کام کرنے والا ایک ملازم پہنچا آگ کو دیکھ کر اس نے اندرا نگر میں رہنے والے ریسٹورینٹ مالک پرفل پانڈے کو اطلاع دی۔ وہیں اطلاع ملتے ہی موقع پر حضرت گنج فائر اسٹیشن سے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچ گئیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسٹورینٹ مالک پرفل نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ
سے لگی ہے۔