نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) جنوبی دہلی کے جیت پور علاقہ میں آج روٹا وائرس کا انجکشن لگنے کے بعد ایک شیر خوار بچے کی
موت ہوگئی۔دو ماہ کی بچی کو چار رو زقبل ایک میڈیکل کیمپ میں روٹا ورائرس کا ٹیکہ لگایا گیا تھا جس کا اہتمام ایک نجی تنظیم نے کیا تھا۔بچی کی لاش کو آل انڈیا میڈیکل کے ٹروما سینٹرلے جایاگیا۔ مرنے والی آٹو ڈرائیور شہاب الدین کی اولاد تھی۔