جھگڑے میں ایک نوجوان زخمی ، اسپتال میںکرایاگیا داخل
لکھنو¿:سعادت گنج علاقے میں روپئے کے لین دین کے سلسلے میں دوفریقین میںجم کر مارپیٹ ہوئی ۔مارپیٹ کی اس واردات میں سنگین چوٹیں لگی ہیں۔ اس کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔
کوتوالی انچارج ششی کانت یادو نے بتایاکہ وزیرباغ باشندہ حلیم کا زردوزی کا کارخانہ ہے ۔بتایاجاتاہے کہ ان کے کارخانے میں محلے کا رہنے والا چاند کام کرتاتھا ۔ چاند نے حلیم سے ۱۷ہزار روپئے ایڈوانس لئے تھے اور پھر کام چھوڑ دیاتھا ۔اتوار کی شب حلیم اپنے بھائی شبیر کے ساتھ چاند کے گھر روپئے لینے پہنچے۔ بتایاجاتاہے کہ وہیں پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہواگیا اس کے بعد دونوں طرف سے لوگ آمنے سامنے آگئے اور پھر جم کر مارپیٹ اور ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر سعادت گنج پولیس بھی پہنچ گئی پولیس نے کسی طرح معاملے کو رفع دفع کرایا ۔ مارپیٹ کی اس واردات میں شبیر کو گہری چوٹیں لگی اور اس کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔ فی الحال اس معاملے میں ابھی تک کسی فریق نے رپورٹ درج نہیں کرائی ۔