گورکھپور :ٹھیکہ پر کام کرنے والے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے یونین اراکین نے مختلف مطالبات کی حمایت میں دھرنا دیا۔ یونین کے علاقائی صدر سنجے سنگھ کی قیادت میں روڈ ویز ملازمین نے مطالبات سے متعلق عرضداشت انتظامیہ کو سپرد کی۔ ملازمین نے ڈگامار گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر چلانے پر پابندی اور اسٹائپنڈ ملازمین کوبحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملازمین لیڈران نے کہا ہے کہ ڈگامار گاڑیوں کی وجہ سے روڈویز کارپوریشن کو لاکھوں کا نقصان ہورہاہے۔جب تک اس معاملہ کا حل نہیں کیا جاتا روڈ ویزملازمین اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس معاملہ میں اگر جلد ہی کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو ۲۲نومبر کوکمشنر دفتر پر دھرنا ومظاہرہ کیا جائے گا،۔ یونین کے لیڈران نے ریاستی ملازمین کی حمایت کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ضد چھوڑ دے ورنہ اس کا خمیازہ حکومت کو ہی بھگتنا پڑے گا۔
دھرنیپر خاص طور سے بدھی ساگر ، کرپاشنکر ، کمل نین ترپاٹھی، اجے سریواستو، انل وشو کرما، سنیل کمار چوبے اور رگھوناتھ سنگھ موجود تھے۔