گورکھپور (نامہ نگار)کھوربار علاقہ میں آج صبح دیوریاسے گورکھپور آرہی بس میں سڑک پار کرنے والے ایک معمر کو کچل دیا۔ معمر شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ آس پاس کے لوگوں نے بس کو روک لیا لیکن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے موقع پر پہنچ کر گورکھپور پولیس نے بس کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ موصولہ خبرکے مطابق دیوریا ضلع کے گوری بازار کا باشندہ چندریکا یادو(۵۰)دیوریا میں ملازمت کررہاتھا۔ آج صبح وہ کھورابار علاقہ سنگھڑیا گاؤں کے قریب سڑک پار کررہاتھا۔ اسی دوران دیوریا کی جانب سے گورکھپور آنے والی روڈویز بس نے چندریکا کو کچل دیا۔ جس سے چندریکا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔