نئی دہلی۔روہت شرما کی سری لنکا کے خلاف 264 رنز کی ریکارڈتوڑ اننگز کو کرک انفو ایوارڈز میں 2014 کی بہترین ون ڈے بلے بازی کی کارکردگی فیصلہ کیاگیا۔ لیستھ ملنگا اور مشیل جانسن جیسے تیز گیند بازوں کو بھی ان کے بہترین بولنگ کارکردگی کیلئے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔روہت کا اس طبقے میں یہ دوسرا انعام ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 2013 میں اپنے پہلے ڈبل سنچری کیلئے اسی طبقے میں ایوارڈ حاصل کیا تھا۔اس باصلاحیت بلے باز نے ایڈن گارڈن میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ ون ڈے میں دو ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے تھے۔
وہ سچن تندولکر اور وریندر سہواگ کے بعد ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بھی ہیں۔سری لنکا کے تیز گیند باز لیستھ ملنگا کا گزشتہ سال فروری میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ فائنل میں 56 رنز دے کر پانچ وکٹ لینے کے کارنامہ کو ون ڈے میں سب سے بہترین بولنگ کارکردگی فیصلہ لیاگیا۔ ٹسٹ میچوں میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کو جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں 68 رن دے کر سات وکٹ لینے کے کارکردگی کے لئے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔نیوزی لینڈ کے بلے باز برینڈن میکلم کی ہندوستان کے خلاف 302 رنز کی اننگز کو بہترین بلے بازی کی کارکردگی فیصلہ گیا۔
میکلم نے ویلنگٹن میں دوسری اننگز میں کپتانی اننگ کھیل کر میچ بچایا تھا۔اس درمیان سب سے چھوٹے فارمیٹ کے دونوں کارکردگی عالمی ٹی 20 مقابلے سے لئے گئے۔ انگلینڈ کے بلے باز ہیلس کا سری لنکا کے خلاف ناٹ آئوٹ116 اور اسپنر رنگنا ہیراتھ کے نیوزی لینڈ کے خلاف تین رن دے کر پانچ وکٹ کی کارکردگی کو بالترتیب بہترین بلے بازی اور بہترین بولنگ کارکردگی فیصلہ کیاگیا۔
فاتحین کو منتخب ماہر جیوری نے کیا۔ اس میں راہل دراوڑ، ایان چیپل، رکی پوٹگ، اجیت اگرکر، رسل آرنلڈ، مارٹن کرو، مائیکل بیون، مارک بوچر، آکاش چوپڑا، ڈیرل کلنن، مائیکل ہولڈنگ، مارک نکولس، رمیض راجہ اور گریم اسمتھ شامل تھے۔