ممبئی۔منوج تیواری کی قیادت والی ہندوستان اے کی ٹیم آج یہاں ون ڈے سیریز سے پہلے ون ڈے پریکٹس میچ میں جب سری لنکا کا سامنا کرے گی جو نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا موقع ہو گا۔ کرکٹ کلب آف انڈیا کے بریبون اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ روہت شرما
کو بھی مشق کا موقع دے گا جو فنگر میں فریکچر اور کندھے کی چوٹ سے نکل رہے ہیں۔یہ ان کے پاس اپنی فٹنس ثابت کرنے اور سری لنکا کے خلاف آخری دو میچوں کیلئے دعویداری پیش کرنے کا موقع بھی ہوگا۔ ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے مڈل آرڈر کے جارحانہ بلے باز مہاراشٹر کے کیدار جادھو کے پاس خود کو اوپنر کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کا موقع ہے۔دہلی کے انمکت چند بھی اس ماہ کی شروعات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو پریکٹس میچوں میں ناٹ آئوٹ 79 اور 101 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ایک بار پھر اپنی صلاحیت دکھانے کو بے تاب ہوں گے۔ آل رائومڈروں میں کرناٹک کے اسٹورٹ بننی اور جموں و کشمیر کے پرویز رسول کی نظریں محدود اوورز کی قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے دعوی پیش کرنے پر ٹکی ہوں گی۔ ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو قومی ٹیم میں بولنگ آل راؤنڈر کی ضرورت ہے اور ایسے میں سندیپ پاٹل کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی ان دونوں آل رائونڈرو کی کارکردگی پر خصوصی طور پر توجہ دے گی۔یہ میچ کرناٹک کے منیش پانڈے اور اتر پردیش کے چائنامین اسپنر کلدیپ یادو جیسے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بھی اپنی چھاپ چھوڑنے کا اچھا موقع ہو گا۔ زخمی محمد سمیع کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں شامل دھول کلکرنی کو نئی گیند کے علاوہ آخری اوورز میں بھی اپنی کارکردگی سے متاثر کرنا ہوگا۔ مہمان ٹیم کو بھی دو نومبر کو کٹک میں عالمی چمپئن ہندوستان کے خلاف شروع ہو رہی ون ڈے سیریز سے پہلے واحد پریکٹس میچ میں اپنی کمزوریوں کو دور کرنا ہو گا۔انجیلو میتھیوز کی قیادت والی ٹیم اس واحد پریکٹس میچ کا مکمل فائدہ اٹھانے کے ارادے سے اترے گی۔ ویسٹ انڈیز کے ہندوستان دورہ درمیان میں چھوڑ کر جانے کے بعد کافی جلدی میں اس سیریز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے کھلاڑیوں کو اچانک منعقد ہوئی اس سیریز کی تیاری کیلئے کافی وقت نہیں ملا ہے اور ٹیم کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر یہاں آئی ہے جس میں فاسٹ بولر لستھ ملنگا بھی شامل ہیں۔ چوٹ سے نکل رہے کچھ باقاعدہ کھلاڑیوں کے بغیر یہاں پہنچی سری لنکا کی ٹیم کے پاس اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے اپنی بنچ اسٹیرتھ کو آزمانے کا اچھا موقع ہو گا۔ ممبئی کے ناظرین کو ممکنہ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو آخری بار دیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ فروری مارچ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد انکے ون ڈے میچوں میں کھیلنے کا امکان کافی کم ہے۔چوٹ سے نکل رہے کچھ باقاعدہ کھلاڑیوں کے بغیر یہاں پہنچی سری لنکا کی ٹیم کے پاس اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے اپنی بنچ اسٹیرتھ کو آزمانے کا اچھا موقع ہو گا۔ ممبئی کے ناظرین کو ممکنہ کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو آخری بار دیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ فروری مارچ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد انکے ون ڈے میچوں میں کھیلنے کا امکان کافی کم ہے۔