ینگون:امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پر میانمار کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی اور وزیر خارجہ نے مشترکہ طور پرکہا ہے روہنگیا مسلمانوں
کے مسئلے کو حل کیا جائے گا اور ان کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے ۔
واضح رہے 125000 روہنگیا مسلمان کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اکثریت کے پاس نہ تو شناختی کارڈز ہے اور نہ ہی انہیں وہاں کی شہریت دی گئی ہے ۔
انہیں مکمل طور پر بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں اور وہ جانوروں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور کردئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ عرصہ دراز سے یہ معاملہ اٹھا رہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو ان کے حقوق دئیے جائیں۔
مسٹرکیری نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس میں میانمار کی نئی حکومت کی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ۔