نئی دہلی،11 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے پٹنہ ضلع کے فتوحہ بلاک کے گاؤں الاول پور کو
مثالی گاؤں کی حیثیت سے ترقی دینے کی غرض سے اپنا لیا ہے۔
انہوں نے یہ اقدام وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی سانسد آدرش گرام یوجنا کے تحت کیا ہے ،جس میں پارلیمنٹ کے ہر ممبر کو اپنے حلقے کے ایک گاؤں کو مثالی گاؤں کی حیثیت سے ترقی دینے کے لئے اپنانا لاز می قراردیا گیا ہے۔
مسٹر روی شنکر پرساد کی جانب سے اس اقدام کا اعلان کئے جانے کے بعد الاول پور کے لوگوں میں زبردست خوشی کی لہر دوڑگئی اور اس کے لئے پورے گاؤں نے وزیرموصوف کے اس قدم کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔