نئی دہلی۔ نے کہا ہے کہ مشتبہ ایکشن والے گیند بازوں کی رپورٹ کرنے کی جگہ امپائروں کو گیند باز کو فوری طورپر حذف کرنا چاہئے یا پھر کپتان کو اسے بولنگ حملے سے ہٹانے کیلئے کہنا چاہئے۔ گواسکر نے کہا کہ ایسا کرنے سے گیندباز میچ کے نتیجے پر اثر نہیں ڈال پائے گا۔ مشتبہ گیندبازی ایکشن کے خلاف آئی سی سی کے سخت رویے پر گواسکر نے کہا کہ امپائروں کو میچ کے بعد رپورٹ کرنے کی جگہ میچ کے دوران کپتان کو مطلع کرنے کی ضرورت ہے۔ گواسکر نے کہامشتبہ ایکشن سے اپنی ٹیم کو ون ڈے میں جیت دلا دینے کے بعد گیندباز کی رپورٹ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔یہ صحیح نہیں ہے۔اگر وہ ایکشن سے ناخوش ہیں تو انہیں کپتان کو اسے دور کرنے کیلئے کہنا چاہئے۔ایسا ہی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہامشتبہ ایکشن کی رپورٹ کرنے کی جگہ امپائروں کو براہ راست کپتان کو بلا کر کہنا چاہیے کہ وہ کسی خاص بولر کے ایکشن سے خوش نہیں ہیں اور اس میچ میں آگے گیند بازی کی منظوری نہیں ملنی چاہئے اور اگر وہ گیند بازی کرتا ہے تو اس کی رپورٹ کی جانی چاہئے۔ گواسکر کے مطابق ہندوستانی ٹیم میں ایسا کوئی گیندباز نہیں ہے جس کا ایکشن مشتبہ ہو لیکن گھریلو کرکٹ میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جن کے ایکشن میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا فی الحال ہندوستانی ٹیم میں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں ہے جس کا ایکشن مشتبہ ہو۔شاید گھریلو سرکٹ میں ایسے کچھ گیندباز ہیں جن کے ایکشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔